توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں بھارت کے توانائی کے شعبہ سے وابستہ ماہرین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی مراعات فراہم کر رہی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت بھارتی پنجاب میں لگائے گئے کامیاب منصوبوں سے استفادہ کرنے کی خواہاں ہے۔ وزیر اعلٰی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے۔ توانائی کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دے کر تعلقات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

بھارتی وفد کے سربراہ پوندپرویت بادل کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ تونائی کے شعبہ میں منصوبے لگانے پر ہر ممکن تعاون کریں گے اور ہمیں خوشی ہوگی کہ توانائی کے شعبہ میں پاکستانی پنجاب کے ساتھ مل کر کام کریں۔