میرانشاہ کے قریب ڈرون حملہ، 4 افراد جاں بحق

Drone Attack

Drone Attack

میرانشاہ (جیوڈیسک) ڈرون حملہ شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹرز میرانشاہ کے قریب ماچس گاؤں کے ایک مکان پر کیا گیا۔

حملے میں دو میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ 8 امریکی جاسوس طیارے کافی دیر تک علاقے میں نچلی پروازیں کرتے رہے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔