توانائی بحران سے نجات کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کرینگے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو توانائی بحران سے نجات دلانے کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔ عوام کو جواب دہ ہیں، انہیں کام ،کام اور صرف کام چاہیئے۔ لاہور میں توانائی بحران میں کمی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

وزیر اعلی پنجاب نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ اجلاس کر کے قابلِ عمل منصوبے سامنے لائے اور عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرے۔

محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ خود ہفتے میں 3 بار کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور توانائی بحران کے حل کے لئے تمام وسائل فراہم کریں گے۔