مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز مشرف غداری کیس، حکومت نے مقدمے کے اندراج سے متعلق سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔ سابق صدر کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری۔ 3 نومبر 2007 کے غیر آئینی اقدامات پر مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ اسلام آباد حکومت پاکستان نے پرویز مشرف غداری کیس میں مقدمے کے اندراج سے متعلق سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جواب ڈپٹی اٹارنی جنرل دل محمد علی زئی نے جمع کروایا۔

پرویز مشرف غداری کیس میں مقدمے کے اندراج سے متعلق سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے۔

کہ ڈی جی ایف آئی اے اچھی شہریت کے حامل افسروں پر مشتمل خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیں اور ایف آئی اے مشرف کے 3 نومبر کے اقدامات کے حوالے سے تحقیقات کرے۔ سپریم کورٹ میں داخل کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف پر 3 نومبر 2007 کے غیر آئینی اقدامات پر مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ کل سپریم کورٹ میں پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت ہوگی۔