توانائی بحران کے باعث معیشت کا پہیہ سست روی کا شکار ہے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے باعث معیشت کا پہیہ سست روی کا شکار ہے،کان کنی کے جدید طریقوں کے ذریعے قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے،کوئلے کے ذخائر سے استفادہ کرنے کی تجاویز سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے علاقے سالٹ رینج میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔

ان سے استفادہ کر کے بجلی کی پیداوار ممکن بنائی جا سکتی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ مائننگ اسکول میں نئے کورسز اور تربیت کا اہتمام جدید تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے ،انہوں نے پنجاب کی سالٹ رینج کی ڈیویلپمنٹ اور دیگر پہلووں کا جائزہ لیکر 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی،اجلاس میں شریک، کان کنی سے متعلق آسٹریلوی ماہرین کی جانب سے وزیر اعلی کو سالٹ رینج میں ڈرلنگ اور ڈیٹا کولیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔