توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری قومی خدمت ہے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

بیجنگ (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف کا کہناہے کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری قومی خدمت بھی ہے اور منافع بخش کاروبار بھی، سمندر پار پاکستانی توانائی بحران کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب بیجنگ میں پاکستانی اور چینی سرمایہ کاروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ بجلی بحران ختم کئے بغیر صنعتی اور زرعی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں اور تحفظ فراہم کیا جائیگا۔