خیبرپختون خوا کے تمام دریاوں میں نچلے درجے کا سیلاب

Peshawar Flood

Peshawar Flood

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختون خوا کے تمام دریاوں میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈکیا گیا ہے۔ فلڈوارننگ سیل پشاور کے مطابق صوبے کے تمام دریاوں میں نچلے درجے کاسیلاب ہے، دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا اخراج 35 ہزار 240 کیوسک جبکہ نوشہرہ کے مقام پر 54 ہزار کیوسک ہے۔

دریا ئے سوات میں چارسدہ روڈ کے مقام پر پا نی کا بہاو 22 ہزار 129 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ وارننگ سیل کے مطابق دریائے شاہ عالم، ادیزئی، بڈھنی نالہ، دریائے سرن، کنہار، باڑہ اور صوبے کے دوسرے دریاوں میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔