انگلش ٹیم ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان

England Team

England Team

دبئی (جیوڈیسک) ورلڈ کپ کی میزبان انگلش ٹیم ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم مہم کا آغاز چھٹے نمبر سے کرے گی۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم کی پانچویں پوزیشن ہے۔

انگلینڈ پانچویں بار میگا ایونٹ کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔ بارہویں عالمی کپ سے پہلے ون ڈے رینکنگ میں انگلش ٹیم کا پہلا نمبر ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کی چیمپئن پاکستان ٹیم درجہ بندی میں چھٹی پوزیشن سے عالمی کپ کی مہم کا آغاز کرے گی۔

دفاعی چیمپئن آسٹریلیا پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔ عالمی کپ میں انٹری سے پہلے کوہلی الیون آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے درجے کی ٹیم ہے۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔ ورلڈ کپ کی ڈارک ہارس افغان ٹیم اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دسویں نمبر پر ہے۔