52 فیصد پاکستانیو ں کو پیپلز پارٹی کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کی امید

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کی 52 فیصد عوام نے پیپلز پارٹی کی اسٹیبلشمنٹ کےساتھ ڈیل ہونے کے امکان کا اظہار کر دیا۔

پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے کیے گئے سروے میں 26فیصد پاکستانیوں نے مسلم لیگ ن ، 21فیصد نے جے یو آئی ف اور 17 فیصد نے جماعت اسلامی کی اسٹیبلشمنٹ سے مبینہ ڈیل ہونے کا امکان ظاہر کیا۔

سروے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے 2022 میں پاکستان آنے کے امکان کوبھی 57فیصد پاکستانیوں نے رد کردیا جب کہ 12 فیصد نے ان کی واپسی کی امید ظاہر کی ۔

49فیصد پاکستانیوں نےسابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر نواز شریف کو عہدے سے ہٹانے کی سازش کے ن لیگ کے الزام کو بھی غلط کہا اور 75فیصد پاکستانیوں نے ملک میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قبل از وقت عام انتخابات کرانے کے امکانات کو بھی مسترد کردیا ۔

عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ہونا چاہیے یا نہیں ؟ سروے میں اس پر پاکستانیوں کی رائے میں تبدیلی دیکھنے میں آئی۔

جولائی 2021 میں 72 فیصد نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی حمایت کی لیکن موجودہ سروے میں 52فیصد پاکستانیوں نے الیکٹرانگ ووٹنگ مشین استعمال کرنے کو سپورٹ کیا ۔