یورپی یونین کا شام کیلئے مزید امداد دینے کا اعلان

Syria

Syria

یورپی(جیوڈیسک)یونین نے شام کے لئے مزید 85 ملین ڈالرز امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔برسلزیورپی یونین نے شام کو ایرانی ہمدردی کی بنیادوں پر 85 ملین ڈالرز امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یورپی یونین کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اضافی امداد جنگ سے متاثرہ ان چالیس لاکھ لوگوں کی مدد کیلئے فراہم کی جائے گی۔

جنہیں جبری طور پر اپنے گھر بار چھوڑ کر ہجرت کرنا پڑی اور وہ کئی پڑوسی ممالک میں پناہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ امداد کے ذریعے ان متاثرین کے لیے عارضی شیلٹرز کی تعمیر اور انہیں خوراک، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائینگی۔