یورپی پارلیمان نے بریگزٹ معاہدہ بھاری اکثریت سے قبول کر لیا

European Parliament

European Parliament

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی پارلیمان نے برطانیہ کے یونین سے اخراج پر مبنی بریگزٹ معاہدے کو قبول کر لیا ہے۔

برسلز میں یورپی پارلیمان کے اجلاس میں اس معاہدے کو 49 کے مقابلے میں 621 ووٹوں سے قبول کر لیا گیا۔

اس معاہدے کی حتمی منظوری کے لیے اب یورپی یونین کونسل کی رائے دہی باقی رہ گئی ہے۔

جس کے بعد برطانیہ کل یعنی 31 جنوری کو یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائے گا۔