سابق ڈکٹیٹر اور آمر پرویز مشرف پاکستان کی تاریخ کا عیاش اور بدکردار حکمران تھا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

اسلام آباد : تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے آل پاکستان مسلم لیگ اسلام آباد کے نائب صدر صمد خان کی ملاقات اپنے سینکڑوںساتھیوںکے ہمراہ تحریک تحفظ پاکستان میں شمولیت کااعلان اس موقعہ پر تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کہا کہ سابق ڈکٹیٹر اور آمر پرویز مشرف پاکستان کی تاریخ کا عیاش اور بدکردار حکمران تھا۔

جس کی وجہ سے آج پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گذر رہا ہے اسی دور میں لال مسجد میں بے گناہ اور معصوم طالبعلموں کا ناحق خون بہایا گیا پاکستان کے محب وطن نواب اکبر بگٹی کو بے دردی سے شہید کیا گیا اور امریکہ کو ڈرون حملوں کی اجازت دی جس سے آج تک بے گناہ اور معصو م شہریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرف جیسے بدکردار آمرکو ہر حال میںر سزا ملنی چاہیے تاکہ بے گناہ شہداء کے خون کا حساب لیا جاسکے اس موقعہ پر سینئر نائب صدر شاہد باجوہ ،جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر اور فضل ربی بھی موجود تھے۔