سابق بھارتی ائیر چیف ششی تیاگی کے خلاف رشوت لینے پرمقدمہ درج

Shashi Tyagi

Shashi Tyagi

بھارت (جیوڈیسک)جموریت کے دعویدار بھارت میں پے در پے کرپشن اسکینڈلز نے فوج کا دامن ایک بار پھر داغدارکردیا۔ سابق ائیر چیف ششی تیاگی کے خلاف سات سو پچاس ملین ڈالر کے ہیلی کاپٹر کے سودے میں رشوت لینے پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔

یوں توں بھارتی فوج میں کرپشن کے اسکینڈلز کوئی نئی بات لیکن ایک بار پھر کرپشن کی بڑھتی ہوئی آگ نے بھارتی فوج کو لے لیا ہے اپنی لیپٹ میں۔۔۔ اس دفعہ کرپشن کے بازار میں پکڑگئے ہیں سابق بھارتی ائیر چیف ششی تیاگی اپنے تین کزنز سمیت۔۔ وفاداری کا حلف اٹھانے والے بھارتی فوجیوں نے اٹلی کے ساتھ سات سو بچاس ملین ڈالر کے ہیلی کاپٹرز کے سودے پر لی مبینہ طور پر بھاری رشوت جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سی بی آئی کے مطابق تفتیش کے دوران سابق بھارتی ائر چیف تیاگی کہ دفتر اور گھر پر چھاپے مارے گئے تحقیقاتی ایجنسی نے اٹلی اور بھارت کے وزارت دفاع سے متعدد افراد اور دستاویزات سے ثبوت حاصل کرنے کے بعد بھارتی ایئر چیف پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ بھارتی سابق ایئر چیف ششی تیاگی پاکستان کیخلاف ہمیشہ سخت بیانات دیتے رہے ہیں اور بھارتی حکومت کی جانب سے بھی کبھی میزائل تجربہ اور کبھی دفاعی بجٹ میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔