کراچی(جیوڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت نے 2 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن میں ملوث نگران حکومت کے سابق وزیر اقبال داد کو گیارہ جولائی تک ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ای او بی آئی کو سوا دو ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں نگران دور حکومت کے سابق صوبائی وزیر اقبال داد پاک والا کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔
آج ایف آئی اے اور ملزم کے وکلا نے عدالت کو درخواست دی کہ ملزم شدید بیمار ہے۔ عدالت میں پیش نہیں کرسکتے جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ ملزم اقبال داد کو فوری پیش کیا جائے۔ اس حکم پر انہیں ایمبولینس کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے سابق وزیر اقبال داد کو گیارہ جولائی تک ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔