کراچی : حیدری مارکیٹ کے تاجروں کا بھتہ مافیا کے خلاف احتجاج

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کی حیدری مارکیٹ میں دکانداروں نے پتھارے اور بھتہ مافیا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مین شاہراہ بند کر دی۔ سڑک بند ہونے سے ٹریفک جام ہوگیا۔ دکانداروں نے پتھارے اور بھتہ مافیا کے خلاف دکانیں بند کرکے احتجاج کیا اور نارتھ ناظم آباد کی مین شاہراہ کو بند کر دیا جس سے ٹریفک جام ہوگئی۔

احتجاجی تاجروں نے پتھارے اور بھتہ مافیا کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ صورت حال دیکھ کر ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی نے موقع پر پہنچ کر تاجروں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔

یقین دہانی کے بعد تاجروں نے احتجاج ختم کر دیا اور شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا۔ حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی تنظیم کے صدر ایس این سعید کا کہنا ہے کہ یقین دہانی پر عمل نہ ہوا تو دوبارہ احتجاج کریں گے۔