امتحانی سنٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

ڈسکہ: امتحانی سنٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں بے ضابطگیوں کا انکشاف سپرنٹنڈنٹ کی ملی بھگت سے امتحانی سنٹر میں تعینات عملہ اکثر غیر حاضر تفصیلات کے مطابق امتحانی سنٹر گورنمنٹ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ڈسکہ میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بے ضابطگیوںکا انکشاف ہوا ہے جس میںامتحانی سنٹرمیں تعینات سپرنٹنڈنٹ کی مبینہ ملی بھگت سے عملہ اکثر سنٹر سے غائب رہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روزہوام اکنامکس کے پیپرکے دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اپنے نجی کاموں کی مصروفیت کی وجہ سے بن بتائے امتحانی سنٹر سے غائب رہیں جس کی عدم موجودگی میں سپرنٹنڈنٹ نے اپنی ماتحت کی حاضری اور پیپر شیٹوں پر خود ہی دستخط کر دیئے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر امان اللہ خاں نے بھی بطور موبائل انسپکٹر دوران چیکنگ غیر حاضری کی رپورٹ کرنے کے بجائے بورڈ انتظامیہ کوبھی جھوٹی تسلیاں دے کر مطمئن کردیا یاد رہے کہ گذشتہ سال 2013مین بھی بے ضابطگیوں کی وجہ سے بورڈ انتظامیہ نے امتحانی سنٹر کا سارا عملہ تبدیل کردیا تھا۔