ایگزٹ لسٹ میں شامل افراد کو مشیر بنایا جا رہا ہے : چیف جسٹس

Chief Justice

Chief Justice

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ نئی حکومت ایسے افراد کو مشیر بنا رہی ہے جن کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہیں۔ نگران حکومت میں کی گئی تقرریوں، تبادلوں اور ترقیوں کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سنانے کے بعد چیف جسٹس نے روسٹرم پر موجود اٹارنی جنرل کیلئے ریمارکس دیئے کہ ہمیں خبریں مل رہی ہیں کہ حکومت ایسے افراد کو مشیر بنا رہی ہے۔

جن کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ حکومت کو پیغام دیں کہ عدالتی فیصلوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ ہر قسم کی تقرریوں و تبادلوں میں شفافیت برقرار رہنی چاہیے۔ اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ عدالت عظمی کے حکم کی تعمیل ہو گی۔