توقع ہے کہ ممنون حسین وفاقی اکائیوں کو اعتماد دیں گے، فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے لیڈر فاروق ستار نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ممنون حسین وفاق کی اکائیوں کو اعتماد دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے عوام دوست پالیسیاں اپنائیں تو اپوزیشن میں رہ کر اس کا ساتھ دیں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے پارلیمنٹ ہاس میں ذرائع سے بات چیت کے دوران ڈی آئی خان جیل پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جیلیں بھی محفوظ نہیں ہیں تو عام آدمی کیسے محفوظ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ قومی انسداد دہشت گردی پالیسی ملک کی اہم ضرورت ہے۔ راہ فرار ملک کی سلامتی اور بقا کا سودا ہوگا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ صدارتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔