کورنگی : رینجرز نے مکان سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا

Korangi

Korangi

کراچی (جیوڈیسک) کے علاقے کورنگی میں رینجرز کی کارروائی، مکان سے بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور خود ساختہ بم برآمد۔ رینجرز نے دعوی کیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد یوم علی پر استعمال کیا جانا تھا ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے خفیہ ایجنسیوں کی نشاندہی پر کورنگی کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں بارودی مواد اور بم برآمد کرلیے۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ بارودی مواد کو سیمنت کے بلاک اور ٹین کے ڈبے میں چھپایا گیا تھا۔

برآمد کیے جانیوالے بموں میں ٹائم بم اور بھاری مقدار میں بال بیرنگ بھی شامل ہیں۔ ترجمان رینجرز نے دعوی کیا ہے کہ ہے پکڑا جانیوالا دھماکہ خیز مواد یوم علی کے موقع پر دہشت گردی میں استعمال کیا جانا تھا۔ ترجمان رینجرز کا یہ بھی کہنا ہے۔

کہ مکان سے برآمد ہونیوالے دھماکہ خیز مواد اور سکھر میں حسساس ادارے کے دفتر پر حملے میں استعمال کیا جانیوالا دھماکہ خیز مواد ایک دوسرے سے مماثلت رکھتے ہیں۔ ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ مختلف کارروائیوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث اہم ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔