ڈھائی ارب کا فراڈ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتساب بیوروکے چھاپے

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) ڈھائی ارب روپے فراڈ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے قومی احتساب بیورو کی ٹیمیں صوبے کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں۔ نیب خیبر پختون خواکے ذرائع کے مطابق ملزمان نے ہنگو کے علاقے میں ایک میڈیسن کمپنی کھول رکھی تھی جس نے سود سے پاک کاروبار کی آڑ میں 2500 سے زائد معصوم افراد سے اربوں روپے بٹور کر فرار ہوگئے۔

میڈیسن کمپنی کے دو ملزمان امجد اقبال اور عبدالصمد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر ملزمان جمشید خان، سید محمد داود اور عبدالستار کی گرفتاری کے لیے نیب کی طرف سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق میڈیسن کمپنی نہ تو سکیورٹی کمیشن آف پاکستان اور نہ ہی اسٹیٹ بینک کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔