دھماکوں سے ڈرایا جا رہا ہے،انتخابات میں بھرپور شرکت کریں ،میاں افتخار

Mian Iftikhar

Mian Iftikhar

پشاور(جیوڈیسک)خیبر پختون خوا کے سابق وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے خلاف سازش ہو رہی ہے اوردھماکوں سے عوام کو دڑایا جا رہا ہے۔

پشاور میں جاری ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات اور عوامی نیشنل پارٹی کے راہ نما میاں افتخار حسین نے پشاور میں آج ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ڈرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

لیکن وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور انتخابات ملتوی کرنے کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں۔میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی بھی انتخابات روکنے کی سازشوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرے گی۔