ایکسپو پاکستان 2013ء میں 70 ممالک کے 1000 سے زائد غیر ملکی خریدار شرکت کرینگے

اسلام آباد : ایکسپو پاکستان 2013ء میں 70 ممالک کے 1000 سے زائد غیرملکی خریدار شرکت کرینگے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے ذرائع نے بتایا کہ ایکسپو پاکستان 20 ستمبر2013ء سے کراچی ایکسپو سنٹر میں شروع ہوگی۔

ذرائع نے بتایاکہ جاپان، برازیل، پولینڈ، ہانگ کانگ، چین، بحرین، سعودی عرب،نیدرلینڈ اور امریکہ سمیت 100 ممالک کے تاجروں کی شرکت متوقع ہے۔ ایکسپو پاکستان میں ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات گارمنٹس، کھیلوں کی مصنوعات ، آلات جراحی، زرعی اجناس، انجینئرنگ مصنوعات سمیت روائتی اشیاء نمائش کیلئے پیش کی جائیںگی۔