ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاونٹس منجمد کردئیے

PIA

PIA

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد ایف بی آرنے پی آئی اے کے اکاونٹس منجمدکردئیے ہیں،ذرائع کے مطابق اکاونٹس منجمد ہونے کے بعد پی آئی اے کوئی رقم جاری نہیں کرسکتی۔

جس میں تنخواہیں اورڈیلی گرانٹس بھی شامل ہوں گے ۔ ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے کے اکاونٹس منجمدکرنے کی وجہ ٹیکس کی عدم ادائیگی بتائی جا رہی ہے جو سواارب روپے سے زائدکی رقم بنتی ہے۔