شہید سبط جعفر جیسے عظیم شاعر ،مرثیہ خواں ،اور معلم کا قتل پاکستان دشمنی ہے۔علامہ اصغر عسکری

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکر ٹر ی جنرل علامہ ا صغر عسکری نے کہا،کہ معروف شاعر ،مرثیہ خواں ،اور کالج کے پرنسپل شہید سبط جعفر جیسی شخصیت کا قتل حقیقت میں وطن دشمنی کا وا ضح ثبوت ہے۔شہید سبط جعفر جنہوں نے اپنی زندگی کے چالیس سال ملک و قوم کی خدمت میں گزارے اور جو پاکستانی قوم کو تعلیم یافتہ اورہر میدان میں ترقی کرنے والی قوم دیکھنا چاہتے تھے۔

ملک دشمن قوتو ں اور استعماری طاقتو ں کے مزدوروں نے انہیں گو لیوں کا نشانہ بنا کر ایک مرتبہ پھر حکو مت اور سیکورٹی اداروں کو واضح پیغام دیا ہے۔کہ ہم آزاد ہیں ۔اور اس ملک میں جسے چاہیں نشانہ بنا سکتے ہیں ۔آپ نے کہا ،کہ اگر حکومت کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کو گر فتار کر لیتی ۔تو آج قوم کو اتنے بڑے نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

آپ نے کہا کہ ہم تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ ٹا رگٹ کلنگ اور دہشت گر دی رو کنے کے لئے اپنا کر دار ادا کر یں ۔علامہ اصغر عسکری نے ان خیالات کا اظہا ر پریس کلب اسلام آباد کے سامنے شہید سبط جعفر کی یا د میں شمع روشن کرنے کی محفل میں کیا۔جس میں سینکڑوں لو گو ں نے عظیم شاعر ( شہید) کو خراج تحسین پیش کیا۔