ایف بی آر کے جعلی ویب پیج کے استعمال کیے جانے کا انکشاف

FBR

FBR

اسلام آباد(جیوڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جعلی ای میلز پر ویب سائٹ کے ذریعے ٹیکس نادھندگان کو پیغامات جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق فراڈ کرنے والے کچھ افراد ایف بی آر کا جعلی ویب پیج استعمال کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیکس نادھندگان کو customerservice@fbr.pk کے ذریعے جعلی ای میلز بجھوائی جا رہی ہیں۔ایف بی آر کی سرکاری ویب سائٹ www.fbr.gov.pk ہے، ٹیکس نادھندگان دھوکہ دینے والے افراد سے ہوشیار رہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ویب سائٹ یا ای میلز کے ذریعے بنک اکاونٹس کی تفصیلات معلوم نہیں کرتا۔