ایف بی آر نے لیسکو کے اکاونٹس منجمد کردیئے 20 کروڑ کی کٹوتی بھی کر لی

FBR

FBR

لاہور (جیوڈیسک) ایف بی آر نے لیسکو کے اکاونٹس منجمد کر نے کے بعد ٹیکس کی مد میں 20 کروڑ روپے کی کٹوتی کر لی ،ایف بی آر نے لیسکو سے ٹیکسوں کی مد میں 20 کروڑ روپے واجبات کی ادائیگی کیلئے متعدد بار نوٹس دیئے، تاہم لیسکو کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر ایف بی آر نے حتمی نوٹس جاری کیا۔

لیسکو کے تمام اکاونٹس کو منجمد کر کے 20 کروڑ روپے کی کٹوتی کر لی گئی، ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ واجبات کی وصولی کیلئے قانون کے مطابق کارروائی کی گئی۔ لیسکو کے چیف ایگزیکٹو سے یہ جواب طلبی بھی کی گئی ہے کہ ٹیکسوں کی رقوم کی ادائیگی میں تاخیر کیوں ہوئی۔