فیس بک کی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ

Mark Zuckerberg

Mark Zuckerberg

امریکا : سماجی رابطے کے سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرمایہ کاروں سے بات چیت کرتے ہوئے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے کہا کہ فیس بک پر سیاسی و معاشرتی سرگرمیوں سے متعلق تجاویز کو ختم کیا جارہا ہے اور پالیسی میں تبدیلی کیپیٹل ہل حملے کے بعد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی اپنے پلیيٹ فارم سے سیاسی مواد کو کم کرنے پربھی غورکررہی ہے کیونکہ عوامی رد عمل سے علم ہوا کہ صارفین فیس بک پر سیاست اور لڑائی نہیں چاہتے۔

واضح رہے کہ امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد سابق امریکی صدر ٹرمپ نے فیس بک پوسٹ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے حملے کی حوصلہ افزائی کی تھی جس پر انہیں فیس بک اور ٹوئٹر سمیت کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بلاک کر دیا گیا ہے۔