شفاف انتخابات کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں : نگران وزیر اعظم

Mir Hazar Khoso

Mir Hazar Khoso

اسلام آباد(جیوڈیسک)نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ نگران حکومت شفاف انتخابات کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم ہاس میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات کے دوران گفتگو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

ملک میں توانائی کی صورتحال کی بہتری کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے تاریخی تعلقات ہیں۔ امریکی سفیر نے وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کو برسلز میں ہونے والی سہ فریقی بات چیت سے آگاہ کیا۔