انتخابات کے دوران 3 دن بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ

Election Commission

Election Commission

اسلا م آباد(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران 3دن بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ نہ کرنے کیلئے چیئرمین واپڈا،سیکریٹری خزانہ سے رابطہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گاکہ11 سے13 مئی تک ملک میں لوڈشیڈنگ سے انتخابی عمل متاثرنہ ہو۔