فیصل آباد میں سماجی تنظیم کی جانب سے 81 جوڑوں کی اجتماعی شادی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) عید الاضحی کے تیسرے دن فیصل آباد میں 81 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتما م کیا گیا، دلہنو ں کو نیک تمناوں کے سائے میں رخصت کیا گیا۔ فیصل آباد میں 81 مستحق جوڑوں کی شادی کی تقریب سماجی تنظیم کے زیر اہتمام ہوئی۔ شادی میں دلہن اور دولہا کے 20 ،20 رشتے داروں کو مدعو کیا گیا تھا، ہر دلہن کو گھریلو سامان پر مشتمل 70 ہزار روپے مالیت کا جہیز بھی دیا گیا، ایک جانب دلہنوں کے سرخ جوڑے، اس پر دلکش سنگھار، دلفریب میک اپ اور دلہن کا شرمانا تھا تو دوسری جانب دولہا جی کے چہرے پر بھی زندگی کے نئے سفر شروع کرنے کی خوشی نمایاں ہے۔

نکاح کے بندھن میں بندھنے والی دلہنوں کا کہنا ہے کہ آج وہ بہت خوش ہیں، غریب لڑکیوں کی اجتماعی شادی کا اقدام بہت اچھا ہے، آج ہم بہت خوش ہے اور اس طرح غریب مستحق بچیوں کی شادی آرام سے ہوجاتی ہے نکاح کے بندھن میں بندھنے والی دلہن، دولہا کی زندگی کا خوبصورت سفر شروع ہوگیا ہے، تقریب کے شرکا نے دعا کی، یہ ساری زندگی ایسی ہی مسکراہٹوں کے ساتھ اپنے ہمسفر کے ساتھ رہیں۔