فیصل آباد : 2 مبینہ ڈاکو فرار کےچند گھنٹے بعد ہی پولیس مقابلے میں ہلاک

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد پولیس کی حراست سے چھڑ ائے جانے والے دو مبینہ ڈاکو چند گھنٹے بعد ہی پولیس مقابلے میں ہلا ک ہو گئے۔

پولیس پارٹی نے مکوآنہ سے بائی پاس روڈ کی طرف لنک روڈ پر مشکوک افراد کو روکا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار الطاف احمد زخمی ہو گیا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کر لی گئی اور پولیس نے مبینہ ڈاکوؤں کو گھیر لیا۔ فائرنگ کے نتیجہ میں دو مبینہ ڈاکو مارے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی شام تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے سے جو دو ڈاکونعیم اور فیصل فرار ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق وہی دونوں اس مقابلے میں مارے گئے ہیں۔