فیصل آباد کی خبریں 2/2/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (اقبال کھوکھر) چیئرمین پاکستان مینارٹی ایڈ و صدر انٹرنیشنل میڈیا فورم بیلجئیم لطیف بھٹی کے برادر پطرس بھٹی کی طویل علالت کے بعد وفات پران کے آبائی گائوں خوشپور میں تدفین کے موقع مقامی سینٹ فیدلئیس چرچ میں ریورنڈ فادرانجم پال کی قیادت میں نماز جنازہ کے بعد سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں قدیم مسیحی چرچ میں سپردخاک کیا گیا۔اس موقع پر بشپ یعقوب پال،اقبال کھون کھر، سہیل ہابل،پروفیسرایرک سلویسٹر،طارق چمن،پروفیسر انجم جیمز پال،رشید لالہ،ہارون چمن،صابرشیر،شاہدفلک ودیگرنے لطیف بھٹی اور ان کے خاندان سے گہری ہمدردی وتعزیت کااظہار کیا۔لطیف بھٹی نے کلاس وفد،بشپ یعقوب پال اورعوامی محبت گروپ اور دیگر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Latif Bhati

Latif Bhati

لاہور (اقبال کھوکھر) جیزز فیلوشپ منسٹریز کے زیراہتمام نئے سال کے مبارک موقع پر پاسٹر جوزف پریم کے چرچ واقع اتحاد کالونی گلبرگ میں بیوائوں ونادار خواتین میں گرم چادریں تقسیم کی گئیں جبکہ جیزز فیلوشپ منسٹریز کی چیئرپرسن محترمہ ازبیلا جیسبر کی قیادت میں جیسبر عاشق کی معاونت پرنوجوان مومنین میں بائبل مقدس بطور گفٹ بھی تقسیم کی گئیں۔جیزز فیلوشپ منسٹریز عرصہ دراز سے علاقے میں تعلیمی وسماجی خدمات میں مصروف ہے۔