فیصل آباد 27 کروڑ، ملتان میں 11 کروڑ کی گیس چوری پکڑی گئی

Caught stealing gas

Caught stealing gas

پنجاب (جیوڈیسک) میں گیس چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن میں انتالیس کروڑ کی چوری پکڑی گئی۔ وزیر اعظم آپریشن کی نگرانی کے لئے فیصل آباد پہنچ گئے۔ پنجاب میں بجلی اورگیس چوروں کے خلاف کریک ڈان زور و شور سے جاری ہے، وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعلی اور وزیر قانون پنجاب کے ہمراہ آپریشن کی نگرانی کے لئے فیصل آباد پہنچے جہاں انھوں نے جھنگ روڈ پر واقع اس فیکٹری کا دورہ کیا جس پر ستائیس کروڑ روپے کی گیس چوری کا الزام ہے۔

اس موقع پر ایم ڈی محکمہ گیس نے بریفنگ دی ۔ دوسری جانب ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں پیپر ملز پر چھاپے میں گیس چوری پکڑی گئی، جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہے پیپر ملز نیایک سال کے دوران گیارہ کروڑ اسی لاکھ روپے کی گیس چوری کی۔

اسی مِل پر ایک ہفتہ پہلے بجلی چوری کے الزام میں ایک کروڑ روپے کا مقدمہ بھی درج ہوچکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے پندرہ کروڑ نویلا کھ روپے کی گیس چوری پکڑی گئی۔ کریک ڈان سے لیسکو کے سسٹم پر ایک سو ستاون میگاواٹ لوڈ کی کمی ریکارڈ ہوئی۔