مختلف شہروں میں مون سون بارش، اسلام آباد اور لاہور میں بارش کا امکان

Monsoon Rains

Monsoon Rains

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کی بارش نے موسم خوش گوار کر دیا ہے، برکھا رت نے لوگوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں سے درجہ حرارت کم ہو گیا ہے اور موسم سہانا ہو گیا ہے۔ پاراچنار اور بٹگرام میں میں بادل جم کر برسے۔

پنجاب کے شہر گجرات میں بھی ابر کرم برستے ہی لوگوں کے چہرے کھل اٹھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24  گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، گوجرانوالا، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت 46  ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔