فیصل آباد، گیس چوری کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا

Gas Theft

Gas Theft

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں سوئی گیس حکام اورضلعی انتظامیہ نے مشترکہ چھاپہ مارکرجھنگ روڈ پر گھروں کوچوری گیس سپلائی کرنے کا نیٹ ورک پکڑ لیا اور تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ جھنگ روڈ کے علاقہ اسلام پورہ میں محلہ داروں نے زیر زمین پائپ لائن بچھا کر دو سو کے قریب گھروں کوکنکشن دے رکھا تھا۔

انتظامیہ نے چھاپہ مار کر گیس چوری کا نیٹ ورک پکڑ کر3 لو گوں کو حراست میں لے لیا جبکہ باقی لوگ گھروں کو تالیلگا کر فرارہو گئے۔ گیس چوروں نے پلاسٹک پائپ کوسوئی گیس کی مین لائن سے جوڑ رکھا تھا۔ جس کی وجہ سے محکمے کو لاکھوں روپے ماہانہ نقصان ہو رہا تھا۔