فیصل آباد میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 بھائی اور بہن شامل ہے۔

لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔