فیصل آباد میں ہڑتال، حمایت اور مخالفت میں بینرز آویزاں

Faisalabad Strike

Faisalabad Strike

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کے سرد موسم میں سیاسی گرما گرمی بڑھ گئی، آٹھوں بازار چوک میں تحریک انصاف کی ہڑتال کی حمایت میں اور مسلم لیگ ن کے ہڑتال کی مخالفت میں بینرز آویزاں کر دیئے گئے، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے حامی کارکنان ایک دوسر کے پھر آمنے سامنے آگئے، کشیدہ ماحول کے باعث پولیس نے قیام امن کیلئے دوسرے اضلاع سے اضافی پولیس بلوالی ہے۔

فیصل آباد کی پچ پر عمران خان تو کل چوکے چھکے لگائیں گے، اس سے قبل ہی صنعتی شہر میں سیاسی گرماگرمی بڑھ گئی ہے۔ چوک گھنٹہ گھر اور اسکے اطراف مرکزی آٹھ بازاروں سمیت شہر میں جگہ جگہ پی ٹی آئی کی جانب سے بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔