لاہور میں تیسری عالمی عزت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد

Conference

Conference

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں مرکزی جماعت اہل سنت کے زیراہتمام عزت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی، کانفرنس میں مختلف مذہبی رہ نماوں سمیت معروف مذہبی اسکالر عامر لیاقت نے بھی شرکت کی، کانفرنس میں اہلسنت والجماعت سے تعلق رکھنے والی مختلف جماعتوں نے شرکت کی جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی کانفرنس میں شریک تھی، کانفرنس سے خطاب میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ یہاں نیا پاکستان نہیں پورانا ہی چلے گا۔

کانفرس سے مولانا مظفر حسین، مولانا خادم حسین رضوی، مولانا عرفان شاہ، جمعیت علمائے پاکستان کے جنرل سیکٹری اویس نورانی سمیت دیگر علماء ومشایخ نے خطاب کیا۔ حاضرین سے خطاب میں علماء حضرات کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔

معروف اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ہیں، آپ کی عظمت اور عصمت کی گواہی خوداللہ تعالی نے دی ہے۔ اس موقع پر مقررین نے موجودہ حکمرانوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔