فیصل آباد: ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے پر فیسکو کے خلاف احتجاج

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں شہریوں نے چار روز سے خراب ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے پر فیسکو حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سرگودھا روڈ بلاک کر دیا۔

سرگودھا روڈ کے رہائشیوں نے چار روز سے خراب ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے پرفیسکو کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے مختلف رکاوٹیں کھڑی کر کے سرگودھا روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہریوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گرمی اور حبس کے موسم میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ علاقے میں پانی کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔