جنوبی پنجاب میں 18 سے 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ، ہزاروں مزدور بے روزگار

Load Shading

Load Shading

ملتان (جیوڈیسک) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،شہروں میں14 سے 16 جبکہ دیہی علاقوں میں 18 سے 20گھنٹے تک بجلی غائب صارفین پریشان۔ میپکو ریجن میں شارٹ فال میں اضافہ کی وجہ سے بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہروں میں 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پاور لومز انڈسٹری کو خسارے کا سامنا ہے۔

جبکہ لوڈشیڈنگ کے باعث فیکٹریوں میں شفٹس میں کام بند ہونے سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں جبکہ وولٹج میں کمی اور بجلی کے بار بار بریک ڈان سے گھریلو استعمال کی اشیا کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

جس پر گھریلو صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔میپکو حکام کیمطابق13 اضلاع کیلئے تقریبا 3140 میگاواٹ بجلی درکار ہے تاہم صرف1654 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے1486 میگا واٹ تک کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔شارٹ میں اضافہ ہونے سے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک پہنچ گیا۔