کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی

Gas Load Shedding

Gas Load Shedding

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ مینجمنٹ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔

کراچی میں صدر ، آئی آئی چند ریگرروڈ، لیاری، منظور کالونی، کھارادر اور کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابرہے۔

اس کے علاوہ کورنگی، بھٹائی کالونی، اورنگی ،لیاقت آباد اور شاہ فیصل کے مختلف علاقے بھی گیس لوڈشیڈنگ سے بری طرح متاثر ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ دن میں صرف 2 سے 3 گھنٹے سوئی گیس آتی ہے جس کا پریشربھی نہ ہونے کے برابر ہے، گیس نہ آنے کے باعث سلینڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس سے اخراجات دُگنے ہو گئے ہیں۔