فیصل آباد : تیز رفتار بس کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار ہلاک

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) میں تیزرفتار بس کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مشتعل مظاہرین کی طرف سے بس کو آگ لگانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ منصور آباد کا رہائشی 22 سالہ حیدر علی آج جھمرہ روڈ پر جا رہا تھا کہ بھائی والا پھاٹک کے سامنے چک جھمرہ سے آنے والی بس نے اسے کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حادثے کا مرتکب ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے بس کی توڑپھوڑ بھی کی۔ مظاہرین نے مٹی کا تیل چھڑک کر بس کو جلانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔ جاں بحق حیدر علی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔