جعلی ڈگری کیس : جمشید دستی پر فرد جرم عائد

Jamshed Dasti

Jamshed Dasti

مظفر گڑھ (جیوڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ نے جمشید دستی پر جعلی ڈگری کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔دنیانیوز کے مطابق جمشید دستی پر 2008 میں جعلی ڈگری پر الیکشن لڑنے کا الزام تھا۔

جمشید دستی کے خلاف ریجنل الیکشن کمشنر اشتیاق احمد نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی تھی جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ نے آج فرد جرم عائد کر دی۔ امکان ہے کہ کیس کا فیصلہ بھی آج ہی سنا دیا جائے گا۔