فلوجہ اور مادی میں عراقی فضائیہ کے حملے، القاعدہ کے 25 جنگجو ہلاک

Air Force Attack

Air Force Attack

بغداد (جیوڈیسک) عراقی حکومت نے ایک فضائی حملے میں القاعدہ کے 25 جنگجووٴں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ فائرنگ کے ایک واقعے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے صوبوں فلوجہ اور رمادی میں عراقی اسپیشل فورسز اور القاعدہ جنگجووٴں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ عراقی فوج کے ترجمان جنرل محمد ال عسکری نے بتایا کہ عراقی ائر فورس نے رمادی میں القاعدہ کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا جس میں ممکنہ طور پر 25 جنگجو ہلاک ہوئے۔

تاہم آزاد ذرائع سے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ادھر مشرقی بغداد میں ایک عمارت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 12 افراد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔