فرحان اختر کی ہٹ فلم Rock On کے سیکوئل پر کا م شروع

Rock On

Rock On

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار اور مایہ ناز ڈائریکٹر فرحان اختر نے سال 2008 کی ہٹ فلم Rock On کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ Rock On ٹو میں فلم کی اوریجنل کاسٹ کو ہی شامل کیا جائے گا۔

جس میں فرحان اختر کے علاوہ ارجن رام پال مرکزی کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ اس فلم کے ذریعے ہدایت کار فرحان اختر نے پہلی مرتبہ بالی ووڈ میں بحیثیت اداکار قدم رکھا تھا جس میں ان کی اداکاری اور گائیگی دونوں کو شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔ اس میوزیکل فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ کا آغاز جنوری 2015 میں کر دیا جائے گا۔