کنگنا رناوٹ کی فلم “کوئین” کے نئے گانے کی وڈیو جاری

Kangana Ranaut In Queen

Kangana Ranaut In Queen

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی گینگسٹر گرل کنگنا رناوٹ رجو سے رانی بن گئیں۔کنگنا رناوٹ کی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم “کوئین” کے ٹریلر کے بعد پہلے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

انویتا دت کے تحریر کردہ “پورا لندن ٹھمک دا” کے بولوں پر مبنی اس گانے کو لبھ جنجوا اور سونو ککڑ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں کنگنا اپنی شادی کے موقع پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔

ہدایتکار وکاس بہل کی اس فلم میں کنگنا کیساتھ لیزا ہیڈن اور راجکمار یادو نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وکرم ادیتہ موٹانی اور انوراگ کیشپ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی رانی نامی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اکیلے ہی ہنی مون منانے پیرس اور ایمسٹر ڈیم پہنچ جاتی ہے۔

امت ترویدی کی موسیقی لیے یہ فلم کوئین ویاکوم 18 موشن پکچرز کے تحت اگلے سال 28 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ واضح رہے کہ اس فلم کیلئے خود کنگنا رناوٹ نے انویتا دت کیساتھ ملکر ڈائیلاگز تحریر کیے ہیں۔