مادھوری ڈکشٹ کی سیکورٹی پروڈیوسر پر بھاری

Madhuri Dixit

Madhuri Dixit

نئی دلی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کی سیکورٹی کا بجٹ ڈیڑھ عشقیہ کے پروڈیوسر کی جیب سے باہر ہو گیا۔ فلم کی پروموشن دوسرے شہروں میں منسوخ کردی گئی۔

بالی وڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کی سیکورٹی پر ایک شہر کا خرچہ چھ سے سات لاکھ روپے ہے۔

سترہ کروڑ کی بجٹ سے بننے والی فلم ڈیڑھ عشقیہ کے پروڈیوسر نے فیصلہ کیا ہے فلم کی پروموشن صرف نئی دلی میں ہی ہو گی۔ احمد آباد، حیدرآباد، لکھن، جے پور سمیت دیگر شہروں میں فلم کی تشہیر نہیں کی جائے گی۔