میرے مداح میری فیملی کی طرح ہیں: ہریتک روشن

Hrithik Roshan

Hrithik Roshan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار ہریتک روشن نے ممبئی میں جیولری سٹور کا افتتاح کیا۔ سپر سٹار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہزاروں مداح امڈ آئے۔

کرش تھری کے سپر ہیرو نے اپنے مداحوں کو نئے سال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ مداح ان کی فیملی کی طرح ہیں جن کے پیار نے انہیں شہرت دی۔ کرش تھری کی بھر پوری کامیابی اور اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ سے ہریتک روشن خبروں کی زینت بنے رہے۔ ہریتک اور سوزانے کی شادی دو ہزار میں ہوئی تھی او ر ان کے دو بچے بھی ہیں۔