فاسٹ اینڈ فیورس 6 کا ٹریلر جاری

Fast & Furious 6

Fast & Furious 6

یونیورسل پکچرز اور ڈائریکڑ جسٹن لی کا ایکشن اور اسٹینٹس سے بھرپور فلم۔ فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کی نئی فلم فاسٹ اینڈ فیورس 6 کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں وین ڈیزل، پال والکر، ڈیان جانسن ،جورڈانا برئیسڑ، میشل ردریگیز ، اور دیگر شامل ہیں۔ فلم میں ایجنٹ ہوبس(ڈیان جانسن) انصاف کی خاطر اپنے میشن میں ڈوم (وین ڈیزل) اور اسکی ٹیم کو اپنے حریف گینگ جو اسٹیٹ کے تختہ الٹنے اور ملیز روپے غبن کرنے کے جرم میں مطلوب ہوتے ہیں کو واپس لانے کے لیے میشن میں شامل کرتا ہے۔

بدلے میں ایجنٹ ہوبس ڈوم اور اسکی ٹیم کو انکے پچھلے ریکارڈ ختم کرنے اور عام زندگی دینے کا وعدہ کرتا ہے۔ مشن میں کامیاب ہوئے یا نہیں۔ یہ تو24 مئی 2013 کو فلم ریلیز ہونے کے بعد ہی پتا چلے گا۔