فاسٹ اینڈ فیورئس 7 کی پروڈکشن غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

Paul Walker

Paul Walker

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اسٹار پال واکر کی ناگہانی موت کے بعد یونیورسل پکچرز نے بلاک بسٹر ایکشن سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس سلسلے کی نئی فلم فاسٹ اینڈ فیورئس 7 کی پروڈکشن غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

یونیورسل پکچرز کی جانب سے یہ اعلان ٹھیک اسی دن سامنے آیا ہے جس دن پال واکر کی لاش کے پوسٹمارٹم رپورٹ پیش کی گئی، جس میں انکی موت کی وجہ کار کریش کی شدت اور آگ سے جھلسنا بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آنجہانی پال واکر فاسٹ اینڈ فیورئس سیریز کی فلموں میں وِن ڈیزل کیساتھ مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔